وہاڑی ڈسٹرکٹ بار میں ڈیموکریٹک ینگ لائرز فورم کا افتتاح
جسٹس امیر بھٹی بلاک میں نئے چیمبر کی افتتاحی تقریب، سینئر وکلا کی بھرپور شرکت
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں ڈیموکریٹک ینگ لائرز فورم کے زیر اہتمام جسٹس امیر بھٹی بلاک میں شیخ علی جاوید ایڈووکیٹ، ملک ابرار اسلم بھارہ، میاں اسامہ قمر اور ہمایوں گجر کے نئے چیمبر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ احتشام الحق صدیقی، امیدوار صدر بار رائے عامر اسلم، امیدوار جنرل سیکرٹری شہزاد خان، سابق صدور بار مہر شیر بہادر لک، مہر لیاقت سنپال اور خضر حیات تارڑ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ تقریب میں لبنیٰ احتشام ایڈووکیٹ، ملک طارق اسماعیل، شیخ عدنان، سیکرٹری وہاڑی جمخانہ چوہدری فیصل کمبوہ، سابق سیکرٹری شیخ عمر سیٹھی، یاسین رامے ، عمران حفیظ اور دیگر وکلا نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر شیر بہادر لک اور احتشام الحق صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری انصاف کی فراہمی، قانون کی بالادستی اور آئین کی سربلندی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ نئے چیمبرز کا قیام وکلا کو بہتر پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرنے اور قانونی خدمات مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments