وجھیانوالہ : صفائی کے دعوے دھرے رہ گئے ، گندگی برقرار

وجھیانوالہ : صفائی کے دعوے دھرے رہ گئے ، گندگی برقرار

سوشل میڈیا پر نشاندہی کے باوجود صفائی نہ ہوسکی، شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ

وجھیانوالہ (نامہ نگار ) ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے بلندوبانگ دعوؤں کے باوجود وجھیانوالہ میں گندگی کے ڈھیر برقرار، سوشل میڈیا پر نشاندہی اور انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے باوجود صورتحال بہتر نہ ہوسکی، شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کردیا۔ تفصیل کے مطابق 21 اکتوبر کو وجھیانوالہ میں صفائی کی ناقص صورتحال اور گندگی کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جسے بڑی تعداد میں شہریوں نے دیکھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی تاہم شہریوں کے مطابق 26 اکتوبر تک صورتحال جوں کی توں رہی اور عملی اقدامات نظر نہیں آئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے نام پر محض دعوے اور یقین دہانیاں کافی نہیں بلکہ عملی کارکردگی ضروری ہے ۔

 انہوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں سے فوری نوٹس لینے اور متعلقہ عملے کو صفائی یقینی بنانے کا پابند کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...