لوڈر گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، شہری جاں بحق
لوڈر گاڑی کا ڈرائیور موبائل فون پر گفتگو کر رہا تھا حادثہ ہو گیا
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) تھانہ شاہجمال کی حدود میں لوڈر گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ساٹھ سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہجمال کے علاقے ٹبی نوناری میں ایک لوڈر گاڑی مبینہ طور پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار پر چڑھ دوڑی۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت لوڈر گاڑی کا ڈرائیور موبائل فون پر گفتگو کررہا تھا جس کے باعث وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حادثہ پیش آگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار ساٹھ سالہ محمد یاسین جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش دیہی مرکز صحت شاہجمال منتقل کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments