متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی و سامان سے محروم
موٹرسائیکلیں، موبائل فونز، 500 ڈالر اور کیمرے چوری، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔تھانہ قادرپورراں کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے جاوید سے اسلحے کے زور پر 30 ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین لی۔ گلگشت میں سحرش سے پرس چھین لیا گیا، جس میں دو موبائل فون تھے ، جبکہ کوتوالی کے علاقے میں اویس کا موبائل فون چھین لیا گیا۔ جلیل آباد، شاہ شمس اور ممتاز آباد کے علاقوں میں بھی ریحان، محمد علی اور عائشہ لطیف سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی وارداتیں ہوئیں۔دوسری جانب بی زیڈ کے علاقے میں روبینہ کے پانچ سو ڈالر، نیو ملتان میں کامران رشید کے کیمرے ، مخدوم رشید میں ماجد اشرف کی موٹرسائیکل، بستی ملوک میں صابر کی 9 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی اور فہد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ چہلیک میں شان علی کا موبائل فون، مظفرآباد میں احمد نواز کا واٹر پمپ اور قطب پور میں عرفان کا موبائل فون بھی چوری کر لیا گیا۔پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments