ریجن میں کریش مینٹی نینس پروگرام شروع کردیا، گل محمد زاہد

ریجن میں کریش مینٹی نینس  پروگرام شروع کردیا، گل محمد زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد کی ہدایت پر میپکو ریجن بھر میں بجلی کے تقسیمی نظام کی بہتری،۔۔۔

 لائنوں کی کلیئرنس اور ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن و مینٹیننس کے لئے کریش مینٹی نینس پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ۔ پروگرام کے تحت ہائی ٹینشن لائنوں کے قریب اور ان کے اوپر سے گزرنے والی درختوں کی شاخوں کی کٹائی، بجلی کی لائنوں کے گرد رکاوٹوں کا خاتمہ اور دیگر ضروری مرمتی کام کئے جا رہے ہیں۔ تاکہ موسم کی تبدیلی کے دوران بجلی کی فراہمی میں تعطل اور صارفین کو پیش آنے والی مشکلات سے بچا جا سکے ۔چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن محمد شہزاد راعی نے کہا کہ پروگرام کے دوران ریجن بھر میں ٹرانسفارمرز کی ضروری مرمت، اپ گریڈیشن، بجلی کی لائنوں کی دیکھ بھال اور دیگر تکنیکی خامیوں کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...