اوپن ڈور پالیس پر عمل یقینی بنایا جائے ،ڈاکٹر فیصل سلیم

اوپن ڈور پالیس پر عمل یقینی بنایا جائے ،ڈاکٹر فیصل سلیم

ہر درخواست میرٹ پر نمٹانے کیلئے متعلقہ افسر ذمہ داریاں پوری کریں،ڈی سی

ملتا ن(وقائع نگار خصوصی)پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری دفاتر تک شہریوں کی براہ راست رسائی یقینی بنانے کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے مختلف دفاتر میں عوامی شنوائی کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں شہریوں کے مسائل سنے جا رہے ہیں اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ اپنے دفاتر میں موجود رہ کر شہریوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کریں۔ عوامی شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور ہر درخواست کو میرٹ پر نمٹانے کے لئے متعلقہ افسر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے صبح 10 سے 12 بجے تک شہریوں کیلئے اوپن ڈور پالیسی نافذ کی اور تمام درخواستوں پر شنوائی کرکے موقع پر ریلیف فراہم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...