بلدیاتی انتخابات:جے یو آئی کا ہر یوسی سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

بلدیاتی انتخابات:جے یو آئی کا ہر یوسی  سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

ماہڑہ (نامہ نگار)جامع مسجد فریدیہ ماہڑہ میں جمعیت علمائے اسلام یونٹ ماہڑہ کا ماہانہ اجلاس امیر یونٹ جام محمد ایاز کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کا ایجنڈا مولانا محمد یونس عثمانی نے پیش کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام ہر یونین کونسل سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ اجلاس میں مولانا فیض اللہ، مولانا اللہ وسایا، ملک محمد طارق زرگر، سجاد خلیل، ملک عبدالقادر، جام مدثر، مولانا غلام فرید، سید غلام مجتبیٰ شاہ، مولانا سجاد فرید، مولانا محمد یونس عثمانی، محمد بلال عاشق، قاری احسان الحق عابد سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام پاکستان، مولانا فضل الرحمان کی صحت و درازی عمر اور زرگر برادری کے بزرگ و تبلیغی جماعت کے مقامی امیر حاجی بشیر احمد مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ دعا سید غلام مجتبیٰ شاہ نے کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...