بھینسوں کے دنگل پر کروڑوں روپے کا مبینہ جوا کھیلنے کا انکشاف
یارو کھوسہ (نامہ نگار)تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان کی حدود میں بھینسوں کی لڑائی کے غیر قانونی مقابلے کے دوران مبینہ طور پر چھ کروڑ روپے سے زائد کا جوا کھیلے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مقابلے کے انعقاد سے متعلق پولیس اور انتظامیہ کو کئی روز قبل اطلاعات موصول ہو گئی تھیں، تاہم مبینہ طور پر بروقت مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث دنگل منعقد ہو گیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مقابلے کے مقام پر لوگوں کا بڑا ہجوم اور بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں دکھائی دے رہی ہیں۔، جبکہ میدان میں بھینسوں کے درمیان لڑائی کرائی جا رہی ہے ۔ اس واقعے پر شہریوں اور سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور آر پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ جوئے کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں اور اگر انتظامی یا پولیس اہلکاروں کی غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ دنگل کے منتظمین اور جوئے میں ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments