مکہ دفاعی معاہدہ طاقتور اتحاد ثابت ہوگا، بھارتی تنقید مسترد

مکہ دفاعی معاہدہ طاقتور اتحاد ثابت ہوگا، بھارتی تنقید مسترد

معاہدہ خطے میں استحکام اور عالمی امن کیلئے اہم سنگ میل ،چودھری نذیر آرائیں

گگو منڈی (نامہ نگار)سابق رکن قومی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر چودھری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے پر بھارت کی تنقید کو پاکستانی عوام مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی اعتراضات اس بات کا اظہار ہیں کہ اسے اس معاہدے کے ممکنہ اثرات پر تشویش ہے ۔اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ دنیا کا ایک طاقتور اتحاد ثابت ہوگا، جو خطے میں استحکام اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ دفاعی تعاون کے ایسے معاہدے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس اتحاد کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔چوہدری نذیر احمد آرائیں نے بھارتی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ایسے دفاعی تعاون کے حامی ہیں جو امن، سلامتی اور خطے کے استحکام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...