ڈکیتی کی جھوٹی کال کا ڈراپ سین دوست کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ بی زیڈ کی حدود میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کا ڈراپ سین ہو گیا، دوست نے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کر دیا۔
پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع دے کر واقعے کو چھپانے کی کوشش کی گئی، تاہم تحقیقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں طلحہ اور واصف کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا، جس پر طلحہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے واصف زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد معاملے کو چھپانے کے لئے پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ڈکیتی کی کال جھوٹی ثابت ہوئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments