زکریا یونیورسٹی : بی ایس چھٹے سمسٹر کے امتحانی فیس شیڈول کا اعلان

زکریا یونیورسٹی : بی ایس چھٹے سمسٹر  کے امتحانی فیس شیڈول کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے الحاق شدہ کالجز کے بی ایس (چار سالہ) پروگرام کے چھٹے سمسٹر۔۔۔

، سیشن 2023-2027 کے فائنل ٹرم امتحانات کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلبہ سنگل فیس کے ساتھ 17 نومبر 2026 تک امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں، جس کی فیس 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ڈبل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 نومبر 2026 ہے ، جبکہ اس مد میں 12 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے ۔مراسلے کے مطابق ٹرپل فیس کے ساتھ امتحانی فارم امتحانات شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل تک جمع کرائے جا سکیں گے ، جس کی مجموعی فیس 18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...