مریم نواز کی مقبولیت ،حاسدین کرپشن کے الزامات لگا رہے :کسیلیہ

مریم نواز کی مقبولیت ،حاسدین  کرپشن کے الزامات لگا رہے :کسیلیہ

گگو منڈی (نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے۔۔۔

 کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خلوص اور ایمانداری کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کرتے ہوئے تاریخی اقدامات کیے ہیں، جنہیں مختلف حلقوں میں سراہا جا رہا ہے ۔ ان کے بقول پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبے عوامی خدمت اور ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسانوں، طلبہ، بے روزگار نوجوانوں اور بے گھر افراد کے لیے متعدد فلاحی منصوبے شروع کیے ہیں، جن سے معاشرے کے مختلف طبقات کو ریلیف مل رہا ہے ۔ ان اقدامات سے عوام کا حکومت پر اعتماد بھی مضبوط ہو رہا ہے ۔چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات کو برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی سراہا جا رہا ہے ۔ ان کے مطابق مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے ۔انہوں نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حسد کا اظہار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سیاسی مخالفت اور عملی عوامی خدمت میں فرق سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...