غزہ ، ایران میں مظالم نیتن یاہو ٹرمپ کے سیاسی زوال کا سبب

غزہ ، ایران میں مظالم نیتن یاہو ٹرمپ کے سیاسی زوال کا سبب

گگو منڈی (نامہ نگار)سابق رکن قومی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ غزہ اور ایران میں جاری۔۔۔

 مظالم اور جارحانہ اقدامات اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی زوال کا سبب بنیں گے ۔ بے گناہ خواتین، معصوم بچوں اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی ہلاکتیں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا اب جنگ، قتل و غارت اور بے گناہ انسانوں کے قتل کو مسترد کر چکی ہے ۔ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات نے دونوں رہنماؤں کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ۔ انسانی جانوں کا تحفظ اور عالمی امن ہر صورت مقدم ہونا چاہیے ۔چوہدری نذیر احمد آرائیں نے مزید کہا کہ اقتدار اور طاقت ہمیشہ قائم نہیں رہتے ۔ جو حکمران اپنے سیاسی مفادات کے لیے بے گناہ انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، انہیں بالآخر اپنے اقدامات کا جواب دینا پڑتا ہے ۔ ان کے بقول نیتن یاہو اور ٹرمپ کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے اور تاریخ انہیں ان کے فیصلوں کے حوالے سے یاد رکھے گی۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق، انصاف اور امن کے لیے مؤثر آواز بلند کرے اور بے گناہ انسانوں کے قتل کے ذمہ دار عناصر کو جواب دہ بنایا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...