عمرہ ویزوں کے نام پر ساڑھے چار لاکھ کا فراڈ، ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے ملتان نے عمرہ ویزوں کے نام پر شہری سے ساڑھے چار لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں شاہد افضل کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔
شہری شاہد لطیف ولد لطیف محمد سے اسے اور اس کے والد کو سعودی عرب بھجوانے کے لئے عمرہ ویزے فراہم کرنے کے نام پر ساڑھے چار لاکھ روپے وصول کئے ۔ تاہم ملزم مبینہ طور پر نہ تو وعدے کے مطابق ویزے فراہم کر سکا۔ اور نہ ہی بار بار مطالبے کے باوجود رقم واپس کی۔واقعے کا مقدمہ تھانہ/سرکل ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) ملتان میں درج کر لیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل ملتان کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments