سڑکوں کی تعمیرات کے سبب بجلی فراہمی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی کشادگی ونئی تعمیر،جاری ترقیاتی منصوبوں کی۔۔۔
تکمیل اوربجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے آج اور کل مختلف اوقات میں بند رہے گی۔ اس بندش سے 5نومبر کو ملتان سرکل کے 11کے وی لاڑ سٹی اورائیر یونیورسٹی فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،مظفر گڑھ سرکل کے 11کے وی سٹی1 علی پوراورجناح فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دن تک،ڈی جی خان سرکل کے 11کے وی مانا احمدانی اورشیرو فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments