الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی بنو قابل فال سیشن کی کلاسز شروع

الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی بنو قابل فال سیشن کی کلاسز شروع

مقصدنوجوانوں کو جدید آئی ٹی تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرکے خودمختار بنانا

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی کے زیر اہتمام نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے بنو قابل فال سیشن 2026ء کی نئی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی وہاڑی چوہدری طارق محمود اور جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی ملک مقصود اطہر اعوان نے طلبہ کو پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کا مقصد نوجوان طلبہ و طالبات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق معیاری آئی ٹی تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں اور اپنے مستقبل کو روشن بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دے کر خودمختار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ اقدام نوجوان نسل کی فنی تربیت اور معاشی خودمختاری کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی راؤ فرمان کوثر، آئی ٹی انچارج حافظ نعیم الرحمٰن اور مقصود خان بھی موجود تھے ۔ تقریب کے اختتام پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی وہاڑی راؤ عمر نفیس نے دعا کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...