منشیات کیس ، مجرم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ
ایڈیشنل سیشن جج شجاع آباد کا فیصلہ، مجرم کو سینٹرل جیل ملتان منتقل کر دیا گیا
سکندرآباد (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شجاع آباد تجمل شہزاد چودھری کی عدالت نے منشیات کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد زبیر کو 10 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید تین ماہ قید سادہ بھگتنا ہوگی،مجرم کو سینٹرل جیل ملتان منتقل کردیا گیا۔عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف 9 دسمبر 2023ء کو تھانہ سٹی شجاع آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سماعت اور ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 4گزشتہ روز فیصلہ سنایا۔عدالت نے مجرم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کا فائدہ بھی دیا جس کے تحت دوران حراست گزارا گیا عرصہ سزا میں شمار کیا جائے گا۔ مجرم ضمانت پر رہا تھا، تاہم سزا سنائے جانے کے بعد عدالت نے اسے حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں وارنٹ حوالگی نمبر 283 کے تحت ملزم کو سینٹرل جیل ملتان منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments