مسلم لیگی رہنما کے گھر آتش گیر مواد پھینکنے پر مقدمہ درج
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کے رہنما ملک وقاص کے گھر پر ان کی عدم موجودگی میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد آتش گیر مواد پھینک کر فرار ہوگئے ۔
واقعہ لیاقت پورہ کچی منڈی میں پیش آیا۔ پولیس نے علی رضا شعیب کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ واقعے پر مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ونگ کے ضلعی صدر میاں نیرب خورشید اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ ظفر شہزاد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کے محرکات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments