میٹرک امتحانات ، نہم کے طلبہ کیلئے داخلوں کا نیا طریقہ متعارف

میٹرک امتحانات ، نہم کے طلبہ کیلئے داخلوں کا نیا طریقہ متعارف

ملتان بورڈ میں داخلہ فارم کی بجائے کمپیوٹرائزڈ فہرست طلب ، دہم کا طریقہ برقرار

ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2027ء کے لئے نہم اور دہم جماعت کے ریگولر طلبہ و طالبات کے داخلوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نہم جماعت کے باقاعدہ طلبہ و طالبات کے داخلہ فارم جمع کرانے کے بجائے بورڈ کے مقررہ نمونے کے مطابق کمپیوٹرائزڈ فہرست تیار کرکے ارسال کریں۔نہم جماعت کے طلبہ کی فہرست کے ساتھ حسب سابق آمدن کی مد میں واجب الادا فیس کی ادا شدہ چالان رسید اور متعلقہ فہرست منسلک کرنا بھی لازمی ہوگا، جبکہ دہم جماعت کے ریگولر طلبہ و طالبات کے داخلہ فارم سابقہ طریقہ کار کے مطابق جمع کرائے جائیں گے ۔ ان فارموں کے ساتھ ادارے کا تحریری مراسلہ، آمدن کی فہرست اور فیس کی ادا شدہ چالان رسید منسلک کرنا ضروری ہوگا۔بورڈ انتظامیہ کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت پہلے بورڈ کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے فیس کا چالان جاری کیا جائے گا۔ فیس کی ادائیگی کے بعد نہم جماعت کے امیدواروں کی مجوزہ فہرست اور دہم جماعت کے داخلہ فارم تیار کئے جا سکیں گے ۔تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ نظام الاوقات کے مطابق فیس بروقت جمع کرائیں اور چالان رسیدوں سمیت داخلہ دستاویزات کی مکمل نقول مقررہ وقت پر بورڈ دفتر میں جمع کروائیں تاکہ داخلوں کے عمل میں تاخیر یا دشواری سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...