وہاڑی الیکٹرک سٹورز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب

وہاڑی الیکٹرک سٹورز ایسوسی  ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کی نگرانی میں جمخانہ کلب میں الیکٹرک سٹورز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا متفقہ انتخاب عمل میں لایا گیا۔

 اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی، سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد اور ڈپٹی سیکرٹری رانا فیض رسول فیضی موجود تھے ۔انتخابی نتائج کے مطابق نوید حبیب بھٹی چیئرمین، چوہدری نثار احمد صدر، محمد اشفاق لطیف سینئر نائب صدر، نعیم شہزاد، جاوید اختر، محمد اشفاق اور محمد عبداللہ نائب صدور منتخب ہوئے ۔ عبدالرحمن جنرل سیکرٹری، ملک یاسین فنانس سیکرٹری، راؤ عبدالکریم سیکرٹری نشر و اشاعت اور محمد وقار ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہوئے ۔تقریب کے اختتام پر مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداروں کو ہار پہنا کر مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی محکمے کے اہلکار کو تاجروں کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تاجر دشمن پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...