شجاع آباد میں تیز رفتار مزدہ کی ٹکر سے چار کمسن بہن بھائی زخمی
سکندرآباد (نامہ نگار)شجاع آباد کے ناگ چوک کے قریب تیز رفتار مزدہ گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والے چار کمسن بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔
زخمی بچوں میں 11 سالہ نعمان، 8 سالہ ریشمہ، 6 سالہ مستقیم اور 4 سالہ عفشہ شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ٹو ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments