وجھیانوالہ ، سیلابی پانی کی گزرگاہ پر مبینہ قبضے ، تعمیرات جاری

وجھیانوالہ ، سیلابی پانی کی گزرگاہ  پر مبینہ قبضے ، تعمیرات جاری

وجھیانوالہ (نامہ نگار)وجھیانوالہ کے قریب سیلابی پانی کی گزرگاہ مبینہ قبضوں کے باعث مکمل طور پر بند ہو گئی، جبکہ سرکاری رقبے پر ہوٹل اور دیگر تعمیرات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

دوسری جانب میلسی لنک کے ساتھ گاؤں 68/69 پندرہ ایل میں بھی مبینہ طور پر سیلابی رقبے پر فصلیں کاشت کی جا رہی ہیں۔شہریوں کے مطابق سیلابی پانی کی گزرگاہ پر تعمیرات اور قبضوں کے باعث مستقبل میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران پانی کی نکاسی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ اہل علاقہ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری رقبے کو مبینہ قبضوں سے واگزار کرانا اور پانی کی گزرگاہ بحال کرنا ضروری ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر تحقیقات کرائی جائیں، مبینہ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور سیلابی پانی کی گزرگاہ کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...