بوریوالا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری

بوریوالا بار ایسوسی ایشن کے  سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری

بورے والا (نمائندہ دنیا)بار ایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ انتخابات برائے 2026-27 کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جبکہ امیدواروں کی سہولت کے لیے کاغذات نامزدگی کی فیسوں میں 50 فیصد کمی بھی کر دی گئی ہے ۔

 شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 اور 21 نومبر کو جمع ہوں گے ، 23 نومبر کو اعتراضات وصول کیے جائیں گے ، 24 نومبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال اور 25 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، جبکہ پولنگ 12 دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔الیکشن بورڈ کے مطابق امیدواروں کو تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ اور پنجاب بار کونسل کے لائسنس کی نقول جمع کروانا ہوں گی۔ مختلف عہدوں کے امیدواروں کے لیے مقدمات کی مصدقہ نقول جمع کروانے کی شرط بھی مقرر کی گئی ہے ۔نئی فیسوں کے مطابق صدر کے لیے 25 ہزار، جنرل سیکرٹری کے لیے 15 ہزار، نائب صدر کے لیے 10 ہزار، جوائنٹ سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور آڈیٹر کے لیے 5 ہزار، جبکہ ایگزیکٹو ممبران کے لیے 3 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ فیسوں میں کمی کے فیصلے کو امیدواروں نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...