فاروقہ میں گٹکا کی فروخت بلا روک ٹوک جا ری ‘ حکام خاموش
نوجوان نسل نشے کی دلدل میں دھنس رہی ہے ، ارباب اختیار نو ٹس لیں ، اہل علاقہ
فاروقہ(نمائندہ دنیا) محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی غفلت اور بے حسی کے باعث شہر میں مضر صحت اور نشہ آور گٹکا کی فروخت بلا روک ٹوک جا ری ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس دھندے میں درجنوں دکا ندار ملوث ہیں ۔شہریوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گٹکا اور سپا ری جیسی مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی کے ساتھ نشے کی دلدل میں دھنس رہی ہے ۔انہوں نے کمشنر اور دیگر ارباب اختیار سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔