نوشہرہ، سگریٹ ودیگر سامان خورد برد کرنیوالے ملازمین کے خلاف کارروائی
سگریٹ ودیگر سامان خورد برد کرنے والے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جوہرآباد(نمائند ہ دنیا)سگریٹ ودیگر سامان خورد برد کرنے والے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ نوشہرہ کے علاقہ میں قائم کریانہ سٹور کے مالک عمر نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ملازمین زبیر، ندیم اور ساجد نے 80 ہزار کے سگریٹ ودیگر سامان اڑا لیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔