ترقی پانے والے نائب تحصیلداروں کے اعزاز میں تقریب

ترقی پانے والے نائب تحصیلداروں کے اعزاز میں تقریب

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) نائب تحصیلدار رانا مشتاق حسین ، نائب تحصیلدار ظفراقبال کی ترقی کے موقع پر سینئرگرداور فیاض خان کی طرف سے ایک تقریب منقعد کی گئی۔۔

 ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم بابر، تحصیلدار شاہد محمود، تحصیلدار ساہیوال مہر طلعت سپراء، نائب تحصیلدار ساہیوال مہر سمیع اللہ ، نائب تحصیلدار الیاس خان بلوچ، نائب تحصیلدار مہر عبدالجلیل، اے ڈی ایل آر ملک غلام اللہ بڑانہ، نائب تحصیل دار ریٹائرڈ مظہر حسین میکن، ریڈر تحصیلدار سجاد حسین ، سکندرعباس ، صدر انجمن پٹواریاں مہر منیر احمد ، جنرل سیکرٹری محمد اسلم بھٹی ،ریڈر اے سی رانا عبدالخالق ، محمد انور محمد عمران محمد فیاض پٹواری‘پٹواری حسن خان بلوچ رانا محمد ذیشان سید باقر حسین شاہ، رانا محمد فرحان ، ملک توقیر، محبوب بھٹی یاسر عباس ودیگر تقریب میں شریک ہوئے ، اسسٹنٹ کمشنر نے ترقی پانے والے نائب تحصیلداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عوام کی خدمت کو مقدم رکھیں اور محکمہ مال کے عزت و وقار میں اضافہ کرنے کیلئے مثبت اقدامات کریں ۔ نائب تحصیلدار ظفراقبال بلکا کو ترقی کے بعد شاہ پور میں تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ سینئر گرداور رانا مشتاق حسین کو نائب تحصیلدار کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے جنہوں نے خوشاب میں اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں