سجاداحمدخاں کی زیر صدارت انسدادِ پو لیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس

سجاداحمدخاں کی زیر صدارت انسدادِ پو لیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سجاداحمدخاں کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقدہ ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایچ آر ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی فاروق احمد، نمائندہ ڈبلیو ایچ ڈاکٹر مسعود منور، انچارج کا منیٹ پروگرام میڈم عائشہ عزیز کے علا وہ تحصیل عیسیٰ خیل کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سرور نے شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ 29اپریل سے تحصیل عیسیٰ خیل کے علا قہ کو ٹ چاندنہ میں شروع ہو نیوالی پا نچ روزہ پو لیو مہم کے سلسلہ میں تما م انتظامات اور ٹریننگ سیشن مکمل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ اس مہم کے دوران 3205بچوں کو جن کی عمر پا نچ سال تک ہونگی انھیں پو لیو سے بچا ؤ کی حفاظتی ویکسین پلو ائی جا ئے گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پا نچ روزہ پو لیو مہم کے ما ئیکرون پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنا یا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران اس امر کویقینی بنا یا جا ئے کہ پا نچ سال سے کم عمر کا کو ئی بچہ پو لیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں