غربت میں اضافہ ،مافیا کی شرح میں اضافہ ہو گیا ،مہر محمد شفیق

غربت میں اضافہ ،مافیا کی  شرح میں اضافہ ہو گیا ،مہر محمد شفیق

بھلوال(نمائندہ دنیا)اظہار جماعت اسلامی کے رہنما مہر محمد شفیق نے کہا ہے کہ شرح غربت میں جہاں 65 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کی قوت خرید 50 فیصد کم ہوئی ہے۔۔۔

 وہاں پر مافیا کی شرح میں 15سے 20فیصد اضافہ ہوا ہے پہلے ملک میں مافیا 10فیصد تھا جو بڑھ کر 25سے 30فیصد کی حد کو چھونے لگا ہے اور اس 25سے 30فیصد مافیا نے پاکستانی معیشت کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس مافیا کیخلاف ایسا کریک ڈاؤن کرے کہ آئندہ کسی کو ذخیرہ اندوزی اور قیمتیں اپنی مرضی کی تعین کرنے کی جرات نہ ہو ،انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے شرح غربت میں اضافہ اور لوگوں کا کاروبار متاثر ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے اس کورونا کی وجہ سے کئی لوگ مالی طور پر مفلوج ہوکر کاروبار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،جب تک ملک پر مافیا قابض ہے اس وقت تک پاکستان کے عوام خوشحالی کی زندگی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں