ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں شامل:ڈاکٹر امیر خان
میانوالی (نامہ نگار ) ایم ایس ڈاکٹر امیر خان نے کہا ہے کہ ہم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کو پنجاب کے بڑے لیول کے ہسپتالوں میں شامل کروا لیا ہے۔
حکومت پنجاب کے تعاون سے مختلف نئے وارڈز ، ڈائیلسز بلاک ، کارڈیالوجی بلاک ، ٹی بی وارڈ الگ الگ کر دیئے ہیں جبکہ خواتین اور نومولود بچوں کی بہتر نگہداشت کے لئے پہلے ہی سے سکینہ ہسپتالیہاں ہی شفٹ کروا دیا تھا ، ہسپتال کی تزئین و آرائش کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے ۔