پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ (پی ایچ پی) سرگودھا ریجن چوہدری مدثر اقبال نے ماہِ نومبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم اور روڈ سیفٹی کے سلسلے میں ریجن کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔
ماہ نومبر میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے 1740 سیفٹی لیکچرز کا انعقاد کیا۔ جبکہ دورانِ چیکنگ 78 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ ای پولیس ایپ کے ذریعے 522634 افراد اور 338157 گاڑیوں/موٹر سائیکلز کی چیکنگ کی گئی۔