قتل کا بدلہ لینے کیلئے فائرنگ زمیندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا
بھلوال(نمائندہ دنیا )قتل کا بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کر کے زمیندار اعجا ز کامرہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
محمد بلال نے پولیس تھانہ بھلوال سٹی کو درخواست گزاری ہے کہ وہ محمد اعجاز کامرہ کے ڈیرہ پر موجود تھے صبح اعجاز کامرہ نماز کیلئے اٹھا تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے 52 سالہ اعجاز کامرہ جاں بحق ہوگا محمد بلال نے پولیس کو بتا یا کہ کچھ عرصہ قبل غلام رسول نامی شخص کو نامعلو م افراد نے قتل کردیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ اعجاز کامرہ کے خلاف درج ہوا جو کہ بعد ازاں بری ہوگیا ۔اس کا بدلہ لینے کیلئے ملزمان ظفروغیر ہ نے اعجاز کامرہ کو قتل کیا ہے ۔