محمد اویس گجر کو دوبارہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھیرہ تعینات
بھیرہ(نامہ نگار )محمد اویس گجر کو دوبارہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) بھیرہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔
چند ماہ قبل انہیں بھیرہ سے تبدیل کرکے میانوالی صدر تعینات کیا گیا تھا، اور ان کی جگہ بھیرہ میں مستقل ایس ڈی پی او تعینات نہیں کیا گیا۔ اس دوران ایس ڈی پی او بھلوال کے پاس بھیرہ کا اضافی چارج رہا۔