بلوچستان میں شہید لانس نائیک ملک عامر سہیل پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بلوچستان میں شہید لانس نائیک  ملک عامر سہیل پورے فوجی اعزاز  کے ساتھ سپرد خاک

خوشاب(نمائندہ دُنیا )بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونیوالے ضلع خوشاب کے سپوت لانس نائیک ملک عامر سہیل کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اس کے آبائی علاقہ نوشہرہ وادی سون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید کی نماز جناہ میں فوجی افسران سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید کے مزار پر سلامی دی اور آرمی کی جانب سے پھول چڑھائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں