کا پول دو خاندانوں کے درمیان دشمنی کا باعث بن گیا
بھلوال(نمائندہ دنیا ) نواحی گاؤں میں بجلی کا پول دو خاندانوں کے درمیان دشمنی کا باعث بن گیا۔
تھانہ بھلوال صدر کی حدود دیوال کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے گھر کے اندر نصب بجلی کا خطرناک کھمبا باہر گلی میں منتقل کرنے کے لئے باضابطہ درخواست جمع کروائی گئی، ڈیمانڈ نوٹس بھی جاری ہوا، اور مقررہ فیس بھی جمع کرا دی گئی، تاہم کھمبا باہر لگوانے کے عمل کو سب انسپکٹر رانا توقیر کی جانب سے مبینہ طور پر روک دیا گیا، متاثرین کے مطابق گھر کے اندر کھمبا ہونے کی وجہ سے بچوں کی جان کو مسلسل خطرات لاحق تھے ، علاقہ مکینوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سب انسپکٹر مبینہ طور پر سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنا رہا ہے ۔