انٹر کالجز اور انٹر اسکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر،انعامات تقسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایات پر سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور کی نگرانی میں ہونے والی انٹر کالجز اور انٹر اسکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات کی تقریب سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہوئی جس کی مہمانِ خصوصی ایم این اے میڈم ارم حامد حمید اور سی ای او ایجوکیشن میڈم کلثوم منشاء تھیں۔مہمانانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔