ڈاکٹر ارشد وٹو کا سٹی بیوٹی فکیشن پلان کے تحت جھنگ روڈ کا دورہ
بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو کا سٹی بیوٹی فکیشن پلان کے تحت جھنگ روڈ کا دورہ۔۔۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو نے سٹی بیوٹی فکیشن پلان کے تحت جھنگ روڈ پر صفائی ستھرائی، روڈ واشنگ اور پارکوں کی بحالی و تزئین و آرائش کے جاری کاموں کا دورہ کیا۔اس دوران ستھرا پنجاب پروگرام کی ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔