کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،2ساتھی زخمی

کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،2ساتھی زخمی

جوہرآباد سکیسرروڈ پر حادثہ، قاسم موقع پر دم توڑگیا،دلاور،منظر ہسپتال منتقل

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہرآباد سکیسرروڈ پرتیز رفتار کار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی ، حادثے میں موٹر سائیکل سور موقع پر جا ں بحق اور اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122لہ امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے متوفی محمد قاسم کی میت اور دونوں زخمیوں دلاورحسین اورمنظرعباس کو ہسپتال منتقل کیا ،ہسپتال ذرائع کے مطابق متوفی محمد قاسم کی میت ضروری کاروائی کے بعد اس کے گاوں پنڈی مہروال بھجوا دی گئی ہے ، دونوں زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں