گھر گھس کر خواتین اور دیگر اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کشمیر روڈ کے رہائشی عمران نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ ملزم زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔