غیر ملکی کا ضلع خوشاب میں غیر قانونی قیام جرم ہے ،عمارہ شیرازی
خوشاب(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکی افراد کے انخلاء کے حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مقامی پختون نمائندوں سے ملاقات کی، ڈی پی او آفس میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران ڈی پی او خوشاب نے پختون نمائندوں کو بتایا کہ۔۔۔
، کسی بھی غیر ملکی کا ضلع خوشاب میں غیر قانونی قیام جرم ہے ،اگر کسی کے علم میں ضلع خوشاب میں مقیم افغانی باشندوں کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری اطلاع دیں، انہوں نے کہا کسی بھی شہری کو افغانی باشندوں کو دکان رہائش یا کاروبار کی سہولت مہیا کرنے کی اجازت نہیں ، انہیں پناہ دینے والوں کیخلاف بھی کاروائی ہو گی ، اس موقع پر اے این پی پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج عمر خان گردی سمیت پختون کمیونٹی کے دیگر اکابرین نے افغانیوں کے انخلا کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔