پنجاب کالج میانوالی کے فرسٹ ایئر کے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
میانوالی (نامہ نگار)پنجاب کالج میانوالی کے فرسٹ ایئر کے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شبیر نصرت قوال اور ہمنواؤں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ استقبالیہ تقریب میں ضلع کے متعدد سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ سمیت صحافیوں اور معززین علاؤہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔