پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب ہو گیا
بھلوال(نمائندہ دنیا)پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب ہو گیا جبکہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے ،جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرحمن نے کہا کہ۔۔۔
سرکاری گوداموں میں پڑی گندم خراب ہو رہی ہے مگر یہ فلور مل مالکان کو گندم فراہم نہیں کر رہے جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے اور گندم کے ریٹ 4 ہزار روپے فی من سے تجاوز کر چکے ہیں جس کی وجہ سے اکثر فلور مل مالکان نے گندم کی پسائی کا عمل روک دیا ہے اور مارکیٹ سے 10 کلو آٹے کا تھیلا غائب ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کو ٹریفک کے جرمانوں سے فرصت ملے تو وہ عوام کو آٹا فراہم کرنے کی طرح بھی توجہ دیں۔