قرضے لیکر ملک تو چھابڑی والا بھی چلا لے گا،مہر محمد شفیق
بھلوال(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے رہنما مہر محمد شفیق نے کہا ہے کہ اب پاکستان کو ٹیکسوں کی مد میں قوم پر جو بجلی گرائی گئی ہے۔
اس کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے موجودہ حکومت نے 20 ماہ کے دوران 11300 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضے 869 ارب روپے لیے ہیں جس سے پاکستان قرضوں کی دلدل میں مزید دھنس گیا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے پاکستان کو قرضوں سے نکالنے کے لیے موٹر سائیکل سمیت ہر قسم کے جرمانوں میں نہ صرف اضافہ کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ جب ملک کو قرضوں پر ہی چلانا ہے تو اس طرح تو کسی ریڑھی چھابڑی والے کو بھی ملک دے دیا جائے تو وہ بھی قرضے لے کر ملک چلا لے گا ۔