خوشاب میں ٹریفک پولیس کے 655چالان ،7لاکھ جرمانے

خوشاب میں ٹریفک پولیس کے  655چالان ،7لاکھ جرمانے

خوشاب(نمائندہ دُنیا )وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین ترمیمی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جاری کریک ڈاون کے دوران گزشتہ روز 655چالان کئے گئے اور قانون شکن عناصرکو مجموعی طور پرسات لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔

 ضلعی دفتر پولیس سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے پر 122، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 94، سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کر نے پر 11، ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 19, افراد ،8نابالغ ڈرائیوروں اور19دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چلانے کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں