کوٹ کمبوہ میں فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد ،500سے زائد افراد کی چیکنگ،ادویات فراہم

کوٹ کمبوہ میں فری ڈینٹل کیمپ  کا انعقاد ،500سے زائد افراد کی  چیکنگ،ادویات فراہم

شاہ پور صدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) تحصیل شاہپور کے ایک پسماندہ قصبہ کوٹ کمبوہ میں فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، ایک روزہ ڈینٹل کیمپ میں غریب عوام کو مفت دانتوں کے علاج و چیک اپ کی سہولت فراہم کی گئی ایک دن میں تقریباً 500سے زائد شہریوں نے دانتوں کا چیک اپ کرایااورمفت ادویات حاصل کیں ۔

مہمان خصوصی سابق ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ عام طور پر مقامی کمیونٹی کے صحت عامہ کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں میں جہاں طبی سہولیات کم ہوتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں