سکولوں، کالجز میں سکیورٹی کا معائنہ کیا گیا،گارڈز کو ہدایات فراہم
واں بھچراں (نمائندہ دنیا )تھانہ وا ں بھچراں پولیس نے ڈی پی او میانوالی کے احکامات کے مطابق گزشتہ روز واں بھچراں سرکل کے تعلیمی اداروں کی سکیور ٹی نطام کو چیک کیا ۔
میانوالی پولیس کے دیگر افسران نے بھی ضلع بھر کے اپنے اپنے علاقہ جات کے سکولز و کالجز کی سکیورٹی چیکنگ کی ۔ ڈیوٹی پر موجود گارڈز کا اسلحہ و ایمونیشن اور سیکورٹی کیمروں کی ورکنگ چیک کی۔ مزید تمام سکول گارڈز اور سٹاف کو سکیورٹی کے متعلق مناسب ہدایات دیں۔