دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتیں،لاکھوں ہتھیا لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں بچہ کلاں کے میاں محمد یار سے قیصر عباس نے 27 لاکھ روپے ،محمدجبار سے ساجد اقبال نے 25 لاکھ روپے
،نیازی کالونی کے خرم شہزاد سے عادل خورشید نے ساڑھے نو لاکھ روپے ،استقلال آ باد کے صابر حسین سے قمر عباس نے پانچ لاکھ روپے ، بونگا جھمٹ کے ضیغم عباس کے 11 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ضمیر اور اس کی بیوی نے امانت وصول کر کے خرد برد کر دیے ، بستی مہر آ باد کے محمد راشن سے عبدالواحد نے 13 لاکھ روپے مبینہ طور پر جیلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا لیے ، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔