کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے مانیٹرنگ سیلز فعال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے مانیٹرنگ سیلز فعال کئے جا رہے ہیں ،
جس میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرسمس کی تقریبات اور ہیپی نیو ایئر کے حوالہ سے خصوصی اقدامات اٹھائیں تمام مانیٹرن گ سیلز تعطیل کے باوجود کھلے رہیں گے جس کامقصد امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے ۔