پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا، 7 لاکھ 9 ہزار 260 بچے ہدف

پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا، 7 لاکھ 9 ہزار 260 بچے ہدف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا جو 18 دسمبر تک جاری رہے گی اور اس دوران 5 سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار 260 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

جس کے لئے 336 موبائل ٹیمیں،206 فکسڈ پوائنٹس، 89 ٹرانزٹ ٹیموں میں 612 ایریا انچارجز اور 179 ہو سی این اوز کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر سی او ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت پولیو کے مکمل خاتمہ کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔ اس لئے والدین پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں اور فیلڈ میں موجود ٹیموں سے تعاون کریں۔ان کا کہنا ہے کہ فیلڈ مانیٹرنگ کے لیے موثر نظام بے جس میں کسی غفلت یا لاپرواہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں