خشک سردی کی شدت سے بخار،کھانسی ،نزلہ،زکام عام

 خشک سردی کی شدت سے  بخار،کھانسی ،نزلہ،زکام عام

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا میں خشک سردی کی شدت سے بچے و بوڑھے بیمار ہونے لگے ۔بخار،کھانسی ،نزلہ،زکام کی بیماریاں عام ہوگئیں۔

مڈھ رانجھا اور گردونواح میں خشک سردی کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا۔ بچے ،ضعیف العمر افراد کیساتھ ساتھ نوجوان میں بھی خشک سردی کی لپیٹ میں آکر کھانسی،نزلہ،زکام ، بخاراور گلے کے امراض میں تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں ۔ موسم سرمامیں بارش نہ ہونے کی وجہ سے موسم خشک تر ہوگیا اور موسمی بیماریاں تیز ی سے پھیل رہی ہیں ۔شہریوں نے باران رحمت کیلئے دعائیں مانگنا شروع کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں