اکلوتے بیٹے کے مظالم،بوڑھی ماں،3بیٹیاں تھانے پہنچ گئیں

اکلوتے بیٹے کے مظالم،بوڑھی ماں،3بیٹیاں تھانے پہنچ گئیں

5لاکھ روپے واپس نہ کئے ،5مرلے کے مکان پر بھی قبضہ،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اکلوتے بیٹے کے مظالم کا شکار بوڑھی بیوہ ماں تین جوان بیٹیوں کے ہمراہ انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی، موضع لک کی رہائشی بیوہ مستور بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا محمد احسان نا فرمان ہے ، جو کہ کاروبار کیلئے بطور امانت پانچ لاکھ روپے لینے کے ساتھ ساتھ سسر کے دیئے گئے پانچ مرلہ کے مکان پر قابض ہو گیا ہے ، نہ تو وہ خرچہ دیتا ہے اور نہ ہی گھر خالی کر ہا ہے ، یہی نہیں اسے اور اسکی تینوں بیٹوں کو متعدد مرتبہ ملزم تشدد کا نشانہ بناچکا ہے ، اور اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ، جس پر پولیس نے ملز م کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں